اذان اور اقامت کا حکم؟
⭕ آج کا سوال نمبر ۳۲۱۱⭕
اذان اور اقامت کا کیا حکم ہے کن نمازوں میں کہنی چاہیے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
اذان اور اقامت فرض نماز کے لئے سنت مؤکدہ ہے، چاہے نماز ادا پڑھ رہا ہو یا قضاء، اکیلے پڑھ رہا ہو یا جماعت سے البتہ جماعت سے قضاء نماز مسجد میں پڑھ رہا ہو تو اذان و اقامت نہ کہے اس میں اپنے نماز چھوڑنے کے گناہ کا اظہار ہے، ہاں اکیلے قضاء پڑھے تو اتنی آہستہ آواز سے کہے کہ صرف خود سن لے،
📙 مراقی الفلاح باب الاذان
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند