اسلام میں درخت لگانے کے فائدے

اسلام میں درخت لگانے کے فائدے

⭕آج کا سوال نمبر ۳۲۳۸⭕

اسلام میں ہر شعبے کی رہنمائی ہے آج دنیا ماحولیات ( پریاورن) دن منا رہی ہے تو درخت لگانے کے بارے میں قرآن کے مطابق تمام انسانوں کے پیغمبر کا کیا میسج ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا ومصلیا ومسلما

محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح انسانوں کے نبی ہیں اسی طرح حیوانوں اور نباتات کے بھی نبی ہیں وہ تمام جہاں والوں کے لیے رحمت ہیں انہوں نے فرمایا جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس میں سے کسی انسان یا حیوان (جانور) نے کھایا تو اس کے لیے صدقہ دینے کا ثواب ہے۔

📕 بخاری شریف

اور اس کی حفاظت نگرانی اور اس میں ہونے والی تکلیف پر بھی ثواب کے وعدے اور قیامت تک لگاتے رہنے کی تاکید بھی آئی ہے۔

📗مشکات شریف

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند