حاجی کتنی قربانی کرے ؟

حاج کتنی قربانی کرے ؟

⭕ آج کا سوال نمبر ٣٢٤٨⭕

جو لوگ حج میں جاتے ہیں ان پر عید الاضحی کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما

عید الاضحی کی قربانی مالدار مسافر پر واجب نہیں ہوتی البتہ اگر مقیم ہو مثلا سفر حج کے دوران حج کے دنوں کو ملا کر یعنی ۱۵ روز یا اس سے زائدہ مکہ میں ٹھرنے والا ہو تو اسپر حج کی قربانی کے علاوہ عید الاضحی کی قربانی بھی واجب ہوگی چاہے تو اپنے گھر کروالے چاہے وہیں کر والے جہاں وہ ہے
….. نوٹ….. حج تمتع یا قران کرنے والوں پر حج کی قربانی واجب ہوتی ہے وہ قربانی الگ ہے۔

موجودہ دور کے اعتبار سے اکثر مفتیان اکرم کی رای یہ ہے کہ منی, مزدلفہ یہ دونوں علاقے اب مکہ شہر میں سعودی حکومت نے داخل کیا ہے لہذا مکہ ان سب کو ایک شہر مانا جائگا لھاذا حاجی کا قیام اگر ان دونوں جگہوں کے قیام کو ملا کر ۱۵ دن بنتا ہو تو وہ حاجی مقیم کہلائینگے اور ان پر عید الاضحی کی قربانی بھی واجب ہوگی اگر مالدار ہو تو.

📗 کتاب المسائل ۳۔۳۳۱
📙 محمود الفتاوی
📒 فیصلہ فقہ اکیڈمی سیمینار

واللہ اعلم بالصواب