حاجی کی دعا کب تک قبول؟








حاجی کی دعا کب تک قبول؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۲۹۵⭕

حاجی سے دعا کروانے کی کیا فضیلت ہے؟ اور حاجی کی دعا کب تک قبول ہوتی ہے، باحوالہ جواب عنایت فرمائے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ایک حدیث میں آیا ہے کہ مجاہد و حاجی اللہ تعالیٰ کا وفد ہے، جو مانگتے ہیں وہ ان کو ملتا ہے جو دعا کرتے ہیں وہ قبول ہوتی ہے،

حضرت عمرؓ کی روایت میں ہے کہ حاجی کی دعا ذی الحجہ کے ایام و محرم، و صفر اور ربیع الاول کے دس دن تک قبول ہوتی ہے،

📚 مصنف ابن ابی شیبہ

ایک روایت میں ہے کہ حاجی کی دعا ۲۰ ربیع الاول تک قبول ہوتی ہے،

📚 فضائل حج

ایک روایت میں ہے کہ حاجی کی دعا مکہ معظمہ میں داخل ہونے سے گھر واپسی تک قبول ہوتی ہے، اور قبولیت کے مزید چالیس دن عطا ہوتے ہیں،

📚کتاب المسائل جلد ۳

اکابرین و سلف کا معمول تھا کہ وہ حاجیوں کو رخصت کرنے بھی جاتے تھے، اور ان کا استقبال بھی کرتے تھے اور ان سے دعاؤں کی درخواست کرتے تھیں،

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ہند