ذوالحجہ کے ۱۰ دنوں کی عبادت کی فضیلت
⭕ آج کا سوال نمبر ۳۲۴۳ ⭕
ذوالحجہ کے ۱۰ دنوں اور راتوں کی کوئی خاص فضیلت ہے؟ اگر ہے تو احادیث کی روشنی میں بتانے کی گذارش؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- کوئی دن ایسا نہیں جن میں عبادت کرنا اللہ تعالی کو ان ۱۰ دنوں کی عبادت سے زیادہ پسند ہو، ان میں سے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزہ رکھنے کے برابر ہے اور ہر رات کا جاگنا شب قدر میں جاگنے کے برابر ہے،
📘 ابن ماجہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذو الحجہ کے ان دس دنوں میں اللہ تعالی کے نزدیک جتنے عمل محبوب اور پسندیدہ ہے، کسی اور دنوں میں اتنے محبوب اور پسندیدہ نہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ (سب سے زیادہ فضیلت والا عمل اور دنوں کا) اللہ کے راستے کا جہاد بھی نہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں جہاد بھی نہیں مگر ہاں کوئی ایسا شخص ہو جو اللہ کے راستے میں اپنی جان مال لے کر نکلا ہو اور کچھ بھی لے کر گھر نہ لوٹے، (دونوں چیز قربان کر دے اس کا عمل بڑھ سکتا ہے۔ )
📙 ترمذی شریف
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی