سستی یا مہنگی قربانی کرنا؟








سستی یا مہنگی قربانی کرنا؟

⭕ آج کا سوال نمبر ٣٢٥٧⭕

۱، سستی قیمت کے لئے دوسری جگہ قربانی کروا سکتے؟

۲، شہرت کے لئے اور لوگوں کی تعریف حاصل کرنے کے لئے مہنگے جانور خریدنا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما

۱، سستی قیمت کے لئے دوسری جگہ قربانی کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن مالی عبادت میں جتنا زیادہ خرچ کیا جائے اتنا زیادہ ثواب ملتا ہے، باہر سکتا حصہ دینے میں جانور کی خدمت، جانور کو ذبح کرنا،عید کی نماز بعد سب سے پہلے اپنی قربانی کا کوشت کھانا، گوشت کی تقسیم وغیرہ ہماری جسمانی کوئی محنت نہیں لگتی لہذا اخلاص کے ساتھ اپنی حیثیت کے مطابق، قیمت کی قربانی کوئی مجبور اور مصلحت نہ ہو تو اپنے مقام پر کرنا بہتر ہے

۲، بعض لوگ دکھلاوے اور شہرت کے لئے مہنگے جانور خریدتے ہیں اور اسکا چرچا بھی کرتے ہیں اس کے ساتھ میں ثواب کی امید رکھنا دھوکا ہے بجائے ثواب کے ریاکاری اور شہرت طلبي کا گناہ ہوگا
اللہ کے یہاں وہی عمل مقبول ہے جو خالص اللہ کی رضا اور اس کو خوش کرنے کے لئے کیا جائے۔

📗 مستفاد از کتاب المسائل ۲/۲۱۹

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دارالعلوم رامپورہ سورت گجرات ہند