واجب قربانی کے لئے نقد پیسے نہ ہو تو؟

واجب قربانی کے لئے نقد پیسے نہ ہو تو؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۲۵۱۹ ⭕

کوئی مالدار تو ہے لیکن حالات کی وجہ سے اس کے پاس نقدی نہیں ہے، سونا چاندی زمین ہے تو وہ کیا کریں؟ قربانی کرے یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما

اگر اتنا مال ہو کہ قربانی واجب ہو گئی ہو تو قرض لے کر کرے، یا پھر اپنا سامان بیچ کر کرے، قربانی چھوڑ کر بعد میں تلافی کرنے کی اجازت نہیں۔

📗 کتاب الفتاویٰ

نوٹ:- لوگ اپنی دنیا کی ضرورت کے لئے قرض لے سکتے ہیں تو اللہ کے لیے کیوں نہیں؟ اور دنیا کے لیے اپنا سامان بیچ سکتے ہیں تو دین کے لئے کیوں نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دارالعلوم رامپورہ سورت گجرات ہند