پھوڑا یا زخم کی پٹی میں خون نکلنا








پھوڑا یا زخم کی پٹی میں خون نکلنا

⭕آج کا سوال نمبر ۳۲۹۸⭕

پھوڑا یا زخم کی پٹی کے اندر خون نکلتا ہو تو وضو کا کیا حکم ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا ومصليا ومسلما

اگر کسی شخص کو پھوڑا یا پھنسی نکل ائے اور اس سے خون پیپ نکلتا ہی رہتا ہے جس کی بنا پر اس نے اس پر روئی رکھ کر پٹی باندھ دی اور اب خون اندر ہی اندر نکلتا ہے پٹی کی وجہ سے باہر نہ نکلے تو اگر اتنا خون نکلے کہ اسے روکا نہ جاتا تو وہ زخم کے مقام سے اگے بہہ جاتا تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

📕فتاوی دارالعلوم دیوبند ۱/۲۶۵ باحوالہ
📘در مختار اعلی رد المختار ۱/۲۵۱

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاد دارالعلوم رامپورہ سورۃ گجرات ہند