چست ایزار پتلون پہننا؟








چست ایزار پتلون پہننا؟

⭕ آج کا سوال نمبر ٣٣١۴⭕

ایسی ایزار لیگنز یا پینٹ جو چست ہو عورتوں یا مردوں کو پہننا کیسا ہے؟
اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟

اوڑھنی کے اندر لیگنز ڈھک جاتی ہے اس لیے نماز ہو جائے گی؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ایسی چوڑی دار ایزار یا لیگنز، پنٹ وغیرہ جو چست ہونے کی وجہ سے ستر کے بناوٹ، اونچ نیچ، سائز نظر اتی ہو پہننا عورت مرد دونوں کے لیے مکروہ تحریمی ناجائز اور کبیرہ گناہ ہے اس کی طرف دیکھنا بھی حرام ہے البتہ ستر کا رنگ نظر نہ اتا ہو تو نماز کراہت کے ساتھ ادا ہو جائے گی،

اوڑھنی پہننے کے باوجود پنڈلی والا حصہ نظر اتا ہے وہ بھی عورت کے لیے ستر میں داخل ہے اس لیے نماز مکروہ ہوگی۔

📘فتاوی قاسمیہ باحوالہ ۷/۳۲۰

📗فتاوی محمودیہ میرٹھ ۱۹/۷۱۱

📕احسن الفتاوی باحوالہ ۷/۲۸
شامی ۵/۲۳۴

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند