کئی نمازیں قضا ہو جانا

کئی نمازیں قضا ہو جانا

⭕آج کا سوال نمبر٣٢١٧⭕

اگر کسی کی کئی نمازیں قضاء ہوگئی تو کیا کرے؟
🔵جواب🔵

حامدا ومصلیا ومسلما

قضاء نماز پڑھنے میں جہاں تک ہو سکے جلدی سے سب کی قضا پڑھ لے، ہوسکے تو ہمت کرکے ایک ہی وقت سب کی فضا پڑھ لے موت کا کوئی بھروسہ نہیں یہ ضروری نہیں کی ظہر کی قضاء ظہر کے وقت پڑھے اور عصر کی نماز عصر کے وقت اور اگر بہت سی نمازیں کئی مہینے یا کئی برس کی فضا ہو تو ان کی فضا میں بھی جہاں تک ہو سکے جلدی کرے ایک ہی وقت میں دو دو چار چار نمازیں قضاء پڑھ لیا کرے.. اگر کوئی مجبوریاں لاچاریاں ہو تو خیر ایک وقت ایک ہی نماز کو قضاءصحیح, یہ بہت کم درجے کی بات ہے۔

📘بہشتی زیور مردوں کے لئے صفحہ ۱۸۵

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند