Language
Click below for languages:
لڑکی والوں کی طرف سے ولیمہ؟
⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۱۹⭕
لڑکی والوں کا ولیمہ کرنا کیسا ہے؟
سنا ہے کہ حرام ہے, ان کی دعوت نہیں کھانی چاہیے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
لڑکی والوں کی طرف سے لڑکے والوں کے مقابلے میں ولیمہ کرنا ثابت نہیں, ہاں اگر لڑکے والے لڑکی کو لینے یا شادی میں شرکت کرنے بطور مہمان آئے ہو اور ان کو بلایا بھی گیا ہوں پھر وہ کھانا کہاں کھائیں گے؟
مہمان کا اکرام کرنا تو شریعت کا حکم ہے,
حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹی کے یہاں جاتے تھے تو بیٹی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر تواضع کرتی تھی, لہذا ان مہمانوں کے کھلانے کا انتظام کر سکتے ہیں,
📘فتاوی محمودیہ ١۲/١٤۲
لیکن آج کل لڑکے والوں کی طرح لڑکی والے بھی بڑے کھانے کی دعوت کرتے ہیں یہ کھانا خاندانی دباؤ سے یا لڑکے والوں کی زبردستی یا شرم میں ڈال کر کرایا جاتا ہو تو اس کا کھانا جائز نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند