بغیر مصلہ بچھائے نماز؟








بغیر مصلہ بچھائے نماز؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۳۱۲⭕

نماز کا وقت ہو گیا تھا اور مصلہ پاس میں نہیں تھا تو زمین پر ہی نماز پڑھ لی وہ زمین کا پاک یا ناپاک ہونا معلوم نہیں تھا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

اگر اس زمین پر ناپاکی کا کوئی اثر یعنی اس کا رنگ، بدبو، نہیں تھی تو زمین پاک شمار ہوگی لہذا آپ کی نماز ہوگئی،

📘 نورالایضاح باب النجس سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند