تاڑی کا حکم




Language

Click below for languages:

 

تاڑی کا حکم

⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۲۰⭕

تاڑی کا سرکہ جو تاڑی کو سکھا کر بنایا جاتا ہے، وہ جائز اور تاڑی کو کیوں حرام کیا گیا ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

تاڑی میں نشہ ہو تو نا جائز ہے سرکہ بن جانے کے بعد نشہ نہیں رہتا، اس لئے جائز ہے

تاڑی میں نشہ پیدا ہونے سے پہلے اگر استعمال کر لیں تو منع نہیں ۔ چار قسم کی شراب ایسی ہے کہ اس کا ایک قطرہ بھی حرام اور نجس ہے، نشہ ہو یا نہ ہو، تنہا ہو یا کسی دوسری چیز کے ساتھ ملی ہوئی ہو، سب کا ایک ہی حکم ہے۔

📕فتاوی محمودیہ ۱۸/۱۸۵
📘باحوالہ رد المختار کتاب الحدود

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند