حضرت مہدی کی شکل و صورت




Language

Click below for languages:

 

حضرت مہدی کی شکل و صورت

⭕آج کا سوال نمبر ۱۷۹۱⭕

حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کی شکل و صورت کیسی ہوگی وہ زمانہ کیسا ہوگا؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا مسلما

امام مہدی کے ظہور کو قرب قیامت کی علامات میں سے بیان کیا گیا ہے، امام مہدی کے نام، نسب، ظہور کا زمانہ اور خصوصی علامات احادیث متواترہ سے ثابت ہیں، ان کے ظہور کا وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول من السماء کے زمانہ سے کچھ پہلے ہوگا، ان کا نام محمد بن عبد اللہ اور ان کی والدہ کا نام آمنہ ہوگا، مدینہ منورہ میں پیدا ہوں گے پھر مکہ تشریف لائیں گے تو لوگ ان کو پہچان کر مقام ابراہیم اور حجر اسود کے درمیان بیعت کریں گے اور اپنا بادشاہ بنائیں گے۔

امام مہدی حضرت فاطمة الزہراء رضی اللہ عنہا کی نسل سے ہوں گے اور نجیب الطرفین سید ہوں گے۔ مدینہ منورہ میں ان کی پیدائش وتربیت ہوگی، ان کا نام نامی ”محمد“ او روالد صاحب کا نام ”عبداللہ“ ہوگا، وہ اخلاق وشمائل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہوں گے، لیکن سکل و صورت نیں مشابہ نہ ہونگے ان کا رنگ گندومی ہوگا بدن دبلا پیشانی کشادہ، ناک باریک اور چہرا خوبصورت ہوگا
حضرت مہدی کے دوسال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معیت میں گزریں گے اور ۴۹/ برس میں ان کا وصال ہوگا۔ (مشکاة: ۴۷۱، باب أشراط الساعة) آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۱/۲۶۷)
📗ظہور مہدی کب،کہاں اور کس طرح صفحہ ١٢٣
اور
🗂️دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند