دسہرہ کے دن فافدہ جلیبی کھانے کا حکم




Language

Click below for languages:

 

دسہرہ کے دن فافدہ جلیبی کھانے کا حکم

⭕آج کا سوال نمبر ٣٣٧٤⭕

دسہرہ کے دن ہمارے ہندو بھائی فافدہ جلیبی بڑے مزے سے کھاتے ہیں، ان کی دیکھا ڈیکھی اس دن مسلمان بھائی بھی اسے کھاتے ہیں، تو اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا مسلما

ہندو مذہب کے قدیم صحیفوں اور کتابوں کے مطابق اگر کوئی پورا دن روزہ رکھے تو چنے کے آٹے سے بنی کوئی چیز کھانا ضروری ہے۔

رام جی کو شش کلی- جلیبی پسند تھی اور ہنومان جی کو چنے کے آٹے سے بنی چیز پسند تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس دن ان چیزوں کو کھانے کی مذہبی اہمیت ہے اور اسلام دوسرے مذاہب کی چیزوں کی مشابہت کرنے سے منع کرتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو اس دن جلیبی اور فافدہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

(گوگل پر سرچ کریں کہ لوگ دسہرہ کے موقع پر جلیبی فافدہ کیوں کھاتے ہیں؟)

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
®️✅ تصدیق مفی قاسم ملا دامت برکاتہم صدر دار الافتاء والارشاد گودھرا