موزے پر مسح کا طریقہ اور مدت؟




Language

Click below for languages:

 

موزے پر مسح کا طریقہ اور مدت؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۴۲۳⭕

(١) سردی میں جو چمڑے کے موزے پہنے جاتے ہیں اس پر مسح کا کیا طریقہ ہے؟

(٢)چمڑے کے موزے پر دھوئے بغیر مسح کب تک کر سکتے ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

(١) موزے پر اوپر کی طرف سے مسح کریں تلوے کی طرف سے مسح نہ کریں، موزے پر مسح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ کی انگلیاں تر کرکے (بھگو کر) آگے انگلیوں کی طرف رکھے ہتھیلی موزے سے الگ رکھیں پھر ان کو کھینچ کر ٹخنے کی طرف لے جائیں اگر پوری انگلیوں کو موزے پر نہیں رکھا بلکہ فقط انگلیوں کا سرا موزے پر رکھ دیا اور انگلیاں کھڑی رکھیں (اوپر تک نہیں کھینچا) تو یہ مسح درست نہیں ہوا۔

(٢) موزے پہننے کے بعد جب پہلی مرتبہ وضو ٹوٹے تب سے لے کر مقیم کے لیے ۲۴ گھنٹے اور شرعی مسافر کے لیے ۷۲ گھنٹے تک موزے پر مسح کر سکتے ہے۔

📕 بہشتی زیور صفحہ ۷۲ سے ماخوذ
📘 عمدۃ الفقہ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند