Language
Click below for languages:
نماز میں ثناء سے پہلے لفظ ثناء کہنے سے نماز کا حکم
⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۰۲⭕
نماز میں لفظ ثنا سے کیا نماز فاسد ہو جائے گی؟ مدرسے کی عادت کے مطابق ثناء سبحٰنك اللّٰهم پڑھنا؟
🔵جواب🔵
حامداً ومصلياً و مسلما
لفظِ ثنا چوں کہ عنوان ہے، ثنا کا حصہ نہیں ہے، اس لیے ’’سبحٰنك اللّٰهم …‘‘ الخ سے پہلے اس کو نہیں پڑھنا چاہیے،
پھر بھی اگر پڑھ لیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی، اسی لیے کہ ہر وہ لفظ جو قران یا حدیث میں اللہ تعالی سے دعا مانگنے کے لیے ایا ہو اسے پڑھنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
📑دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن باحوالہ شامی ۱/۵۲۳
واللہ تعالی اعلم ۔
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن
🕌استازے دارالعلوم رام پورہ، سورت، گجرات، انڈیا۔