حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور سے پہلے کے حالات؟




Language

Click below for languages:

 

حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور سے پہلے کے حالات؟

⭕آج کا سوال نمبر ٣٣٨٤⭕

حضرت مہدی کن حالات میں ظاہر ہونگے؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ظہور مہدی رضی اللہ عنہ کے وقت امت کے عمومی حالات👇🏻

١,زمین ظلم و ستم سے بھر چکی ہوگی,

۲, ظلم اتنا سخت ہوگا کہ پناہ کی جگہ نہیں ملتی ہوگی, (مستدرک حاکم)

٣, لوگ ایک دوسرے پر تھوکتے ہونگے,(منتخب کنزالعمال ٦/٣٣

٤, اللہ کے نام لینے والے کو قتل کر دیا جائے گا, (مستدرک حاکم ٤/٥٥٤)

٥, حالات ایسے ہونگے کہ مسلمان مایوسی سے کہیں گے کہ اب مہدی کیا آئینگے! یعنی حضرت مہدی کے تشریف لانے کے بارے میں لوگوں میں مایوسی جیسی کیفیت ہوگی(۲/٧٦)

ابھی ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں لہذا مرزا غلام احمد قادیانی اور شکیل بن حنیف وغیرہ کذاب کا اپنے مہدی ہونے کا دعوی جھوٹ اور فریب ہے اور ان میں حضرت مہدی کا نسب حلیہ وغیرہ نشانیاں جس کا تذکرہ گزشتہ میسج میں ہوا وہ بھی نہیں پائی جاتی,

📗ظہور مہدی کب؟ کہاں؟ کس طرح؟

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند