Language
Click below for languages:
نیرہ کب پئے کب نہیں
⭕ آج کے مسائل نمبر ۳۴۲۱⭕
نیرا کھجور کے درخت سے نکلنے والا رس پینے کا کیا حکم ہے؟ صبح میں اس میں نشہ نہیں ہوتا جیسے جیسے سورج کی روشنی بڑھتی ہے اس میں تیزی اور نشہ آتا جاتا ہے تو اس کا پینا پورے دن میں کبھی بھی طاقت یا مزے کے لئے کیسا ہے ؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ اس میں اگر نشہ نہ ہو اور یہ کام دوسروں کے لئے برائی تک پہنچنے کا ذریعہ نہ ہو تو جائز ہے۔
📘 امداد الفتاوی ۴/۱۱۳ زکریا
حضرت مفتی اسماعیل کچھولوی دامت برکاتہم تحریر فرماتے ہیں کہ نیرا نشہ لانے والی چیز نہیں ہے اس لئے اس کے پینے میں کوئی حرج نہیں ہے،
البتہ نشہ آتا ہو تو اس صورت میں اس کا پینا ناجائز کہلائے گا۔
📙 فتاوی دینیہ گوجراتی ۴/۱۱۷
اصل دارومدار اس میں نشہ پیدا ہونے نہ ہونے پر ہے اس میں جھاگ اور تیزی کھٹا پن آجانا نشہ پیدا ہونے کی علامت ہے لہٰذا اگر نشہ نہ آیا ہو تو پورے دن میں کبھی بھی پی سکتے ہیں۔ سورج نکلنے کے بعد نہیں پینا چاہیے یہ بات مطلقاً صحیح نہیں
✅ تصدیق حضرت مفتی عبیداللہ منیار (صدر مفتی دارالافتاء والارشاد لوہار شیری سورۃ)
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند