ناپاک کپڑے

263 viewsIBADATTaharat (Paaki Napaki)
0
السلام علیکم پیارے علمائے کرام، اُمّید کرتا ہوں آپ حضرات خیر و عافیت سے ہونگے۔ پیارے علماء کرام، واشیگن مشین میں ناپاک کپڑوں کا مسئلہ مُجھے معلوم ہو چکا ہے، لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ ابھی کچھ مہینے پہلے میری دو خالہ آئیں تھیں میرے گھر کچھ وقت رہنے، بڑی خالہ کا پریوں کا آپریشن ہوا تھا اور انکا گھر تیسری منزل پر تھا تو آپریشن تازہ تازہ تھا اس واسطے وہ اپنے گھر نہیں گئے بلکہ میرے گھر آگئے ۱-۲ مّہینے رہے تھے میرے گھر کیونکہ میرا گھر نیچے تھا، اب بڑی خالہ میرے گھر آئے تو میری دوسری خالہ جو کے عمر کے اعتبار سے چھوٹے تھے بڑی خالہ سے وہ بھی میرے گھر آگئے تاکہ خدمت کر سکے بڑی خالہ کی، دونوں خالہ میرے گھر ۱-۲ مہینے رہے تھے، ویسے یہ دونوں خالہ میری سگی خالہ نہیں ہیں، میری سوتیلی امی کی بہنیں ہیں۔ میں کچھ وقت سے سستی اور کمزوری کی وجہ سے اپنے ناپاک کپڑوں کو ہاتھ سے دھونے کے بجائے واشنگ مشین میں ڈال دیتا تھا، مُجھے یے مسئلہ بعد میں معلوم ہوا کے اس طرح سے کرنے سے واشنگ مشین بھی ناپاک ہوجائےگا اور باقی کپڑے بھی اندر کے ناپاک ہوجائینگے، پتہ چلنے کے بعد بھی آج تک میں ہاتھ سے کپڑے نہیں دھوتا ہوں سستی اور کمزوری کی وجہ سے، اب مسلے کا حل تو مجھے پتہ ہے اور عمل بھی کرونگا ان شاء اللہ لیکن میری دو خالہ تو اپنے گھر جا چکی ہیں، جب وہ ساتھ تھے تو اُنکے کپڑے بھی واشنگ مشین میں میرے ناپاک کپڑوں کے ساتھ دھوئے جاتے تھے، اب اُنکے کپڑے کیسے پاک ہونگے؟ میں اُنکو نہیں کہ سکتا ہوں کے ایسا ایسا مسئلہ ہے تو آپ دونوں خالہ کپڑوں کو پاک کر لیجئے گا، ویسے میری چھوٹی خالہ کے پاس تو واشنگ مشین نہیں ہے شاید، وہ ہاتھ سے ہی کپڑے دھوتے ہونگے اور بڑی خالہ کے یہاں تو شاید اُنکے کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے جاتے ہونگے، ابھی بڑی خالہ کی طبیعت اور پاخانہ کا مسئلہ رہتا ہے تو اُنکی ایزار اُنکے گھروالے ہاتھ سے دھوتے ہونگے یا دھوئے ہونگے جس سے اُنکی ایزاریں پاک ہو گئی ہونگے لیکن باقی اوپر اوپر بدن پر پہنے جانے والے کپڑوں کا مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے، اللّٰہ بہتر جانے۔ مسئلہ کا حل بتا دیجئے۔ جزاک اللّہ خیرا اللہ تعالیٰ اس درسگاہ کی اور یہاں کے خدمت گزار بندوں کی مکمل خدمات کو قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ اس درسگاہ کی حفاظت فرمائے اور یہاں کے تمام خدمت گزار بندوں کی مکمّل حفاظت فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ حضرات سے عافیت کے ساتھ کام لیتا رہے اور آپ تمام حضرات کو استقامت عطا فرمائے۔
aajkasawal Changed status to publish February 14, 2024
Add a Comment
0

واشنگ

مشین میں صابن کے پانی میں کپڑوں کو دھویا جاتا ہے اور پھر اس پانی کو نکال کر نیا

پانی اس میں ڈالا جاتا ہے اور آٹومیٹک مشین بٹن دبانے سے خود نیا پانی لے لیتی ہے

اور گندہ پانی باہر گرادیتی ہے اور اگر یہ عمل تین بار یہ اس سے زیادہ ہوتا ہے تو واشنگ مشین سے

دھلے ہوئے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں لہٰذا آپ کے کپڑے بھی پاک ہو گئے اور آپ کی خالہ کے کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوئے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند

فتوی نمبر :15019 سے ماخوذ

تاریخ اجراء :احتلام والے کپڑے

aajkasawal Changed status to publish February 14, 2024
Add a Comment