Language
Click below for languages:
امام سے پہلے کوئی رکن ادا کر لینا
⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۰۰⭕
اگر کوئی مقتدی امام سے پہلے سجدے میں چلا گیا تو اس کی نماز ادا ہوئی یا نہیں؟
🔵جواب🔵
حامداً ومصلياً و مسلما
اگر وہ سجدے میں ہی رہا اور اپنے امام کو سجدے میں پا لیا تو نماز ہو گئی، اگر امام کے سجدے میں پہنچنے سے پہلے ہی اپنا سر سجدے سے اٹھا لیا یعنی امام کے ساتھ اس سجدے میں شرکت بالکل نہیں ہوئی تو وہ سجدہ ادا نہیں ہوا پھر اس امام کے سجدہ کرنے کے بعد اس انفرادی میں کیے ہوئے سجدہ اسی نماز میں دہرایا بھی نہیں اور امام کے ساتھ نماز پوری کر لی تو اس کی نماز فاسد ہو گئی۔
📕کتاب المسائل جلد 1 صفحہ 400 باحوالہ تہتاوی صفحہ 185 سے ماخوذ
واللہ تعالی اعلم ۔
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن
🕌استازے دارالعلوم رام پورہ، سورت، گجرات، انڈیا۔