Language
Click below for languages:
دیوالی کی مٹھائی، کھانے پینے کی چیزوں کا حکم؟
⭕ آج کا سوال نمبر ۳۳۹۴⭕
دیوالی کے موقعے ہم سے تعلق رکھنے والے ہندو بھائی مٹھائی، کچوری وغیرہ کھانے کی چیزیں بھیجتے ہیں تو اس کے لینے اور کھانے کا کیا حکم ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
ان چیزوں کا نہ لینا بہتر ہے، اگر کسی مصلحت کی وجہ سے لے لیا ہو تو اس کے کھانے کو شرعاً حرام نہیں کہا جائے گا،
(یعنی دیوی دیوتاؤں پر نہ چڑہایا گیا ہو تو اس کے کھانے کو حرام نہیں کہا جائیگا )
📘 فتاوی محمودیہ ۱۸/۳۳ باحوالہ شامی کتاب الکراہیۃ ۶/۷۵۵ سے ماخوذ
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند