صفر کے مہینے کے بارے میں مشہور باتوں کی حقیقت








صفر کے مہینے کے بارے میں مشہور باتوں کی حقیقت

⭕ آج کا سوال نمبر ۲۵۸۹⭕

صفر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے
کیا ماہ صفر منحوس ہے؟؟؟
نیز
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک روایت عوام میں مشہور ہے کہ سفر کے مہینے میں ساری آفتیں اور مصیبتیں زمین پر اترتی ہیں لہذا ان سب سے حفاظت کے لیے ہر نماز کے بعد… ۱۱ مرتبہ یا باسط یا حفیظ.. کا ورد کریں

اسکی کیا حقیقت ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما

اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئ سال کوئی مہینہ کوئی دن کوی گھڑی یا کوئ بھی چیز منحوس نہیں ہے نحوست اللہ کی لعنت فٹکار اور غضب نماز چھوڑنے سے… سودی لین دین زنا ناچ گانا بے پردگی اور بے حیائی وغیرہ گناہ جو گھر گھر میں عام ہے اس سے آتی ہے لہٰذا اس سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہیے نیز آفت کا نازل ہونا کسی مہینے کے ساتھ خاص نہیں ہے…

ایسا عقیدہ اسلامی عقیدہ نہیں ایسا اب شگون غیر قوم لیتی ہے اسلام میں اس کی اجازت نہیں

لہذا سوال میں مذکور عقیدہ رکھنا غلط ہے نیز اوپر پیش کی گئ حدیث موضوع یعنی من گھڑت بناوٹی ہے اسکو حدیث کہکر بتلانا بہت بڑا گناہ ہے ایسے عقیدے کے ساتھ کوئ خاص ورد کرنا بھی درست نہیں

📚 اغلاط العوام صفحہ ۳۷ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند