عورتوں کے مجمع میں کون کھلائے؟




Language

Click below for languages:

 

عورتوں کے مجمع میں کون کھلائے؟

⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۱۶⭕

شادی میں عورتوں کے مجمع میں مرد لوگوں کو اندر تک کھانا کھلانا کیسا ہیں؟ کیونکہ عورتوں کو برابر کھلاتے نہیں آتا تو وہ کھانے کا بگاڑ بہت کرتی ہیں؟

🔵جواب🔵

حامدا ومصلیا ومسلما

شادی میں عورتوں کے مجمع میں مرد کا کھانا کھلانا جائز نہیں،، مرد جتنی نہ محرم عورتوں کو دیکھے گا اور عورتوں کی جتنی نامحرم مردوں کے سامنے بے پردگی ہوگی اس کا گناہ کھلانے والے مردوں کو اور اس کی اجازت دینے والے ذمہ دار کو بھی ہوگا،

رہی بات عورتوں کو کھلاتے نہیں آتا تو یہ شیطانی دھوکا ہے، اسی عورت کے ہاتھ سے ماں بہن اور بیوی کی شکل میں پوری زندگی کھایا ہے،اس وقت کوئی اعتراض نہیں ہوا، اور عورت کو گائیڈ کرکے آج بڑے بڑے کام لیے جا رہے ہیں تو کھلانا تو معمولی کام ہیں لہٰذا عورتوں کے مجمع میں مردوں کو کھلانا ہرگز اجازت نہیں،

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنف

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند