Language
Click below for languages:
مسح کے لئے موزے کیسے ہو؟
⭕ آج کا سوال نمبر – ٣٤٢٢⭕
آج کل بھارت اور اس کے اطراف کے ملکوں میں سردی پڑ رہی ہے اور پیر پر ٹھنڈی کا احساس زیادہ ہوتا ہے میں نے بعض علماء کو دیکھا ہے کہ وہ وضو میں موزا نہیں اتارتے اور اسی پر مسح کر لیتے ہیں تو شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ مسح کرنے کے لیے موزا کیسا ہونا چاہیے؟
نائیلون کے موزے پر بھی مسح کر سکتے ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
تین طرح کے موزوں پر مسح جائز ہے،
۱، چمڑے کے موزے جس میں پاؤں ٹخنوں تک چھپ جائے،
۲، ایسے اونی یا سوتی موزے جس کا تلا چمڑے کا ہو،
۳، ایسے اونی یا سوتی موزے جو اتنے موٹے اور گاڑھے ہو کے صرف موزے پہن کر تین چار میل کا راستہ چلنے سے موزے نہ پھٹے
نوٹ:- ایک میل ۱.۶ کلو میٹر کا ہوتا ہے،
📙 تعلیم الاسلام ۲/۲۵
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی