نائلون اور باریک کاٹن کے موزے پر مسح کا حکم




Language

Click below for languages:

 

نائلون اور باریک کاٹن کے موزے پر مسح کا حکم

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۴۲۴⭕

کس طرح کے موزے پر مسح کرنا جائز نہیں؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

آج کل سکول دفتر وغیرہ میں پہنی جانے والے نائلون یا بارک سوتی موزے پر مسح کرنا جائز نہیں، تلا چمڑے کا اور اوپر کا حصہ گاڑے اون یا سوتی ہو تو اس میں بھی اتنا موٹا ہونا ضروری ہے کی پانی پیر تک اس میں سے داخل نہ ہو سکے، اور بغیر باندھے یا بغیر لاسٹک کے پنڈلی پر ٹھہر سکے اگر ایسے موزے نہ ہو تو اس پر مسح صحیح نہ ہوگا۔

📘 مسائل علی الخفین سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند