Language
Click below for languages:
نکاح کا آسان طریقہ
⭕ آج کا سوال نمبر 3314 ⭕
نکاح کا کیا طریقہ ہے؟
اس میں کونسی چیز فرض اور کونسی واجب ہے اور کونسی نہیں؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
نکاح نام ہے دو عاقل بالغ مرد گواہوں کی موجودگی میں ایک مرد اور ایک عورت کے ایجاب و قبول کا جس میں مہر واجب ہے اور اس کا ادا کرنا اسی وقت یہ بھی ضروری نہیں بلکہ ادھار بھی رکھا جا سکتا ہے
اس میں قاضی یعنی نکاح کرانے والے کا ہونا اور خطبہ ہونا اور چھہارے تقسیم کرنا یہ چیزیں سنت ہیں فرض یا واجب نہیں ہے
نکاح اتنا آسان ہے کہ کسی طرح اس بندھن میں بندھ جائے اور زنا و حرامکاری سے بچ جانے۔۔۔۔
📗 اسلامی شادی… قانون اسلام
کا خلاصہ
واللہ اعلم