Language
Click below for languages:
کھانے کی ابتدا اور اختتام نمک پر
⭕آج کا سوال نمبر ۳۳۸۰⭕
اگر دستر خوان پر مختلف کھانے ہوں مثلاً: شیرینی نمکین تو ابتدا کس سے کرے؟ اور اختتام کس سے کرے؟ مسنون طریقہ بیان فرمائیں، ہر ایک کا جواب مع حوالہ تحریر ہو۔
🔵جواب🔵
حامداًومصلياً
نمکین سے ابتدا کرے نمکین ہی پرختم کرے۔ اس سے معدہ پر اچھا اثر پڑتا ہے صحت کے لئے زیادہ مفید ہے۔
نوٹ:- یہ ادب ہے واجب اور فرض نہیں۔ جو شخص عمل کرے گا اجرو ثواب کا مستحق ہوگا اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا قیامت کے دن اس پر کوئی باز پرس نہ ہوگی۔
📕فتاوی محمودیہ ۱۸/۴۶
📘باحوالہ فتوی عالمگیری ۵/۳۳۷
📑آنلائن فتاویٰ دار العلوم دیوبند
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند