رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ خوشبو
⭕آج کے مسائل نمبر ۳۳۶۳⭕
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سی خوشبو پسند تھی؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشک اور عنبر استعمال کرتے تھے۔
📗 سنن و آدب صفحہ ٥٨ باحوالہ نسائی
ریحان (پھولوں کی خالص خوشبو) بہت پسند آئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مہندی کے پھول بہت پسند تھے۔
📘 خصائل نبوی و نبوی لیل و نہار صفحہ 414
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عود اور مشک خوشبوؤں میں سب سے زیادہ پسند کرتے تھے۔
📙 خصائل مصطفیٰ صفحہ ٥٤
📒 اسوۃ الرسول اکرم ١٢٧
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرکب عطر لگانا بھی ثابت ہے، جس کی وجہ سے “عطر مجموعہ” کو بھی سنت سمجھا جا سکتا ہے۔
📒شمائل کبریٰ 1/567
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت…