Language
Click below for languages:
ویسلین لگانے کے بعد وضو
⭕ آج کا سوال نمبر ۳۴۲۵⭕
سردی کے موسم میں جسم کے اعضاء پر ویسلین لگاتا ہوں وضو میں پانی سے دھونے کے بعد چکنا پن باقی رہ جاتا ہے چکناہٹ کو صابن سے نہ دھویا جائے تو وضو ہوگا یا نہیں؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
صورت مسئولہ میں ویسلین کے تیل جیسی چکناہٹ کا صابن سے نکالنا ضروری نہیں ہے، چکنا پن باقی رہنے کے باوجود وضو صحیح ہے۔
📕عالمگیری جلد ۱ صفحہ ۵ سے ماخوذ
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند