نکاح کی اجازت کے وقت گواہ بنانا؟




Language

Click below for languages:

 

نکاح کی اجازت کے وقت گواہ بنانا؟

⭕آج کا سوال نمبر ۳۴۱۵⭕

لڑکی گھر ہو اور اس سے اجازت لینے کے وقت گواہ ہونا ضروری ہے؟

🔵جواب🔵

حامدا ومصلیا ومسلما

لڑکی اگر مجلس عقد میں موجود نہ ہو بلکہ گھر میں ہو تو ایسی صورت میں عموما لڑکی کے والد چچا یا مامو وغیرہ کوئی محرم رشتہ دار اجازت لیتے ہیں، پھر مجلس عقد میں نکاح پڑھانے والے کو وہ اجازت منتقل کی جاتی ہے،

لڑکی سے اجازت طلب کرتے وقت گواہوں کا موجود ہونا مستحب ہے ضروری نہیں گواہ بھی لڑکی کے محرم ہوں تو ہی مستحب ہے لہذا ہمارے معاشرے میں جو نامحرم گواہ لڑکیوں کے مجمع میں گھس جاتے ہیں یہ بالکل جائز نہیں،

البتہ نکاح پڑھاتے وقت دو گواہوں کی موجودگی ضروری ہے، جو ایجاب و قبول کے الفاظ کو سنیں اور سمجھیں اور اس وقت تو مجمع اکثر ہوتا ہی ہے۔

📘باحوالہ در مختار
📕ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل اور ان کا حل ۴۳

✏️حق کا دائی انصار احمد

✅تصدیق تصحیح و اضافہ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنف

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند