Language
Click below for languages:
ایصال ثواب کے لیے قبر پر جانے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے کا حکم
⭕ آج کا سوال نمبر ۳۳۷۸⭕
قبر پہ جا کر فاتحہ خوانی کرنی چاہیے؟
ایصال ثواب کے لیے کیا پڑھنا چاہیے اور دعا کس طرح کریں؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
ایصالِ ثواب کے لیے قبر کے پاس جانا ضروری ہی نہیں ہے، قبروں پر جانے کا مقصد آخرت کی یاد دہانی ہے، لہٰذا کوئی قبر کی زیارت کے لیے جائے اور قبر پر ایصالِ ثواب لازم سمجھے بغیر قبر کے پاس کچھ پڑھنا چاہے تو جس جانب بھی اسے سہولت ہو اس جانب کھڑے ہوکر ایصالِ ثواب کے لیے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص (قل ہو اللہ احد)، سورۂ تکاثر، سورۂ زلزال وغیرہ پڑھ سکتا ہے،
البتہ اگر میت کے لیے ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا چاہے تو قبلہ رخ ہوکر دعا کرنی چاہیے۔
نوٹ:- قبر کی طرف ہو کر دعا مانگنے میں ان سے دعا مانگنے کا شبہ ہو سکتا ہے
📑دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن فتوی نمبر : 144105200065
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند