دیوالی اور ان کے نۓ سال کی مبارکباد دینے کی جایز شکل




Language

Click below for languages:

 

دیوالی اور ان کے نۓ سال کی مبارکباد دینے کی جایز شکل

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۳۹۳ ⭕

کیا غیر مسلم دوستوں کو دیوالی کی مبارکباد دینا جائز نہیں؟
اگر نہیں تو اسکی کوئ جائز شکل ہو تو بتائیے
کیونکہ اگر ایسا نہ کریں تو ہمارے ساتھ تعلق رکھنے والے غیر مسلم دوستوں کو برا لگتا ہے

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
مبارکبادی دینا ناجائز ہونے کی دو وجہ ہیں
ایک انکے تہوار کی تعظیم دوسرے انکی مشابہت
لہذا دل میں ان کی رسم کو برا سمجھتے ہوئے ایسے جملوں سے انکو مبارکباد دیں جس میں نہ انکے تہوار کی تعظیم لازم آۓ اور نہ انکی رسموں کی مشابہت ہو تو گنجائش ہو سکتی ہے مثلا یہ کہے… اللہ کرے تم کو ہر کام میں سیدھا راستہ ملے کامیابی والا راستہ ملے یا یوں کہے اللہ کرے نیا سال آپ کے لئے دونوں جنم کی کامیابی کا ذریعہ بنے یا اللہ آپ کا مستقبل روشن کرے
دیوالی کے موقع پر اوپر والا آپ کے بھوسیہ- فیوچر کو پرکاشت کرے اگر انگلس میں کہنا ہو تو may your path be enlightened
وغیرہ جملے کہے .. اور دل میں ھدایت کی نیت کرے

📚 فتاوی محمودیہ ۱۹/۵۶۷
📚 فتاوی بزازیہ ۶/۳۳۴
سے مستنمبط

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند