میلاد اور جلوس کے تمام دلائل کے جوابات








میلاد اور جلوس کے تمام دلائل کے جوابات

⭕آج کا سوال نمبر ۳۳۵۷⭕

بریلوی حضرات میلاد پر قران و حدیث کی دلیلوں کے علاوہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر بعض لوگوں کے خوش ہونے کے واقعات, ہجرت کرنے پر استقبال کے واقعات وغیرہ دلائل کا کیا جواب دیا جائے؟

🔵جواب🔵

حامدا ومصلیا ومسلما

“ذکر میلاد مولود” اس کا مطلب ہوتا ہے ولادت شریف پیدائش کا بیان و تذکرہ، اس سے کون منع کرتا ہے؟ یہی تو ہمارے بعض بزرگوں نے کیا ہے وہاں نہ حد سے زیادہ لائٹنگ تھی نہ اسی دن منانے کو ضروری سمجھتے تھے نہ قیام کی خاص پابندی، نہ موضوع روایت کا بیان، نہ شیرینی کا التزاام نہ مرد عورت کا اختلاط ایسی میلاد منع نہیں،

یہ باعث خیر و اجر ہے،
ہم بھی پورے سال، سیرت کتاب پڑھنے پڑھانے میں تبلیغ والے پہلی صفت ایمان جس کا دوسرا حصہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اتباع ہے اس میں بھی کرتے رہتے ہیں..

🚫ان تمام دلیلوں میں یہ بات کہاں ہے،

ہر سال دن کی تعین کے ساتھ کرتے تھے؟

.یا کھڑے ہو کر ہی میلاد پڑھتے تھے؟

یا دیوالی کی طرح لائٹنگ کرتے تھے؟

جلوس نکالتے تھے؟

میلاد کی شروعات چھ صدی بعد بادشاہ اربل نے کی تھی (تاریخ ابن خلقان صحابہ تابعین اور تبع تابعین کی تین خیر کے زمانے اور صدی بعد کا کوئی بھی کام مکہ مدینہ بھی حجت اور دلیل نہیں- دلیل صرف چار ہیں قران حدیث اجماع قیاس شرعی۔

اس دن کو عید کی طرح مناتے تھے یا اس دن روزہ رکھا کرتے تھے.؟

عید کو تو روزہ رکھنا حرام ہے.

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود مدینہ یا کوفہ میں پہلی بار تشریف لائے تھے اس وقت خوشی منائی تھی استقبال کے لیے مجمع نکلا تھا،

🚫لیکن اس وقت ربیع الاول کا مہینہ نہیں تھا

🚫اور پھر ہر سال اسی طرح اس دن خوشی مناتے تھے؟ یہ ثابت کرو۔

🤔 ہمیں بھی بتاؤ کون سے شہر میں کون سے وقت کون سی جگہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی امد ہے؟

ہم پھولوں کو بچھا دیں گے پوری دنیا کے لوگ اس شہر میں جمع ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے،

🎉یوم پیدائش منانا غیروں کا طریقہ ہے،

اس دن کیک کاٹنا موم بتی بجھانا ثابت کرو؟

یہ سب کام ثواب اور دین سمجھ کر کیے جاتے ہیں اس لیے بدعت ہے اور بدعت کو بدعتی گناہ نہیں سمجھتے اس لیے توبہ کی توفیق نہیں ہوگی۔

🚫 اس دن عید نہیں منائی تو یہ سوال ہرگز نہیں ہوگا کہ تم نے اس طرح خوشیاں کیوں نہیں منائی لیکن اگر وہ بدعت نکلی تو ضرور سوال ہوگا یہ بدعت کیوں کی۔

وفات کا دن 12 ربیع الاول بالکل تے تھا؟

ولادت کا دن مولانا احمد رضا کے فتوے رضویہ کی تقویمی تحقیق کے مطابق 9 ربیع الاول تھا۔

👹 تو ابلیس کی طرح وفات کے دن خوشیاں کیوں منائی؟

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات