برات کی حقیقت و خرابیاں؟




Language

Click below for languages:

 

برات کی حقیقت و خرابیاں؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۴۱۱⭕

دلہن کو لینے کے لیے لوگ بارات کیوں لے جاتے ہیں؟ اس میں بہت پریشانی ہوتی ہے اور خرچ زیادہ ہوتا ہے. امت کے سامنے اس کے نقصانات کو واضح فرمائیں تاکہ اس کا رواج ختم ہو.

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

پہلے کے زمانے میں عام طور پر ایک دو سوار ہوتے تھے تو ڈاکو لوٹ لیتے تھے, اس لئے دلہن اس کے زیور اور سامان کی حفاظت کے لئے کئی آدمی اسے لینے کے لئے جاتے تھے اس طرح بارات کا رواج پڑا ہوگا,

اب اکثر راستے مامون ہو گئے ہیں لوٹ پاٹ اب عام طور پر نہیں ہوتی اس لیے اب اس کی ضرورت نہیں,

اس میں چند خرابیاں ہے

١, بہت سی جگہ کچھ رشتے دار ناراض ہوتے ہیں کہ ہمیں بارات کی دعوت کیوں نہیں دی؟ دولہ کے گھر والوں کو کشمکش رہتی ہے کے کسے لے جائیں اور کسے چھوڑے, بعض مرتبہ ناراضگی میں رشتے بھی ٹوٹ جاتے ہے,

۲, نمازے قضاء ہوتی ہے,

٣, عام طور پر بھارت روانہ ہونے میں سب کے انتظار میں تاخیر اور پریشانی ہوتی ہے, نکاح کے لئے وقت پر پہنچنے کی جلدی میں بے دھڑک تیزرفتار گاڑی چلائی جاتی ہے جس میں کبھی ایکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں,

٤, اکثر براتوں میں جتنوں کو دعوت دی گئی ہو اس سے زیادہ جاتے ہیں بغیر دعوت کے جانے والوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر نکلا یعنی اسے چوری اور لوٹ جیسا گناہ ہوتا ہے,

٥۔ زیادہ آدمی کے پہنچ جانے کی صورت میں میزبان کی بڑی بےعزتی ہوتی اور انتظام میں بڑی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے ایسا کرنا حرام ہے,

٦, دولہے والے بے حیا بن کر سامنے سے لڑکی والوں کو کہتے ہیں ہم سو آدمی آئیں گے اور لڑکی والے شرما شرمی میں ہاں کہہ دیتے ہیں لیکن ایسا کرنے میں انکو استقبال اور قیام و طعام کے انتظام میں بڑی پریشانی ہوتی ہے بعض کو سودی قرضہ لینے تک کی نوبت آجاتی ہے,

٧, بارات لے جانے میں خرچ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے لڑکے. والے دور جگہو میں اچھی لڑکیاں موجود ہونے کے باوجود نکاح کے واسطے قریب کی لڑکی ڈھونڈنے میں نکاح میں تاخیر کر دیتے ہے بعض مرتبہ نکاح کی تاخیر کی وجہ سے لڑکا زنا میں مبتلا ہو جاتا ہے,

۸, دلہن والوں کا براتیوں کے لئے ٹھہرنے اور کھانے کا الگ سے انتظام کرنا پڑتا ہے جس میں کمی کوتاہی رہ جائے تو وہ رشتے میں دراڑ پڑ تی ہے یا پھر نکاح کے بعد لڑکے کے رشتہ دار لڑکی اور اسکے گھر والوں کو برا لعن طعن کرتے ہیں

اور بھی بہت سی خرابی ہیں جو غور کرنے سے معلوم ہوتی ہیں, ایک گناہ کا بھی ارتکاب ہوتا ہو تو بارات کے ناجائز ہونے کے لیے کافی تھا چہ جائے کہ اس میں سکڑوں خرابیاں پائی جاتی ہے

📘 اصلاح الرسوم اسلامی شادی سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند