بیوی کے ساتھ زندگی گذارنے کے سنن و آداب








بیوی کے ساتھ زندگی گذارنے کے سنن و آداب

⭕ آج کا سوال نمبر ٣٣٥٣⭕

شوہر کے لۓ بیوی کے ساتھ زندگی گذارنے کے کیا سنن وآداب ہیں؟ اس بارے میں عام طور سے لوگ بڑی کوتاہی کرتے ہیں اس لیے اس کے بارے میں تفصیل سے بتانے کی گزارش۔

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

قرآن و حدیث کی روشنی میں شوہر کے ذمہ جو بیوی کے حقوق و سنتیں ہیں وہ حسب ذیل ہیں 👇

۱، شوہر، بیوی کے سامنے اچھی حالت میں رہنا (یعنی پاک صاف خوشبودار رہنا)

۲، شوہر کا اپنی بیوی کو وہی چیز کھلانا جو خود کھا رہا ہو،

۳، عورت کو اس معیار کے کپڑے پہنانا جس معیار کے خود پہن رہا ہو،

۴، نرمی سے بات کرنا

۵، بیوی سے حسن سلوک کرنا اور اس سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا,

۶، گھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹانا,

۷، جائز وعدوں کو پورا کرنا،

۸، ایک سے زیادہ بیویوں میں برابری کرنا،

۹، نامناسب کاموں پر پہلے نصیحت کرنا،

۱۰، نصیحت سے فائدہ نہ ہو تو سونے کی جگہ کو الگ کرنا،

۱۱، اگر یہ طریقہ بھی مفید ثابت نہ ہو تو حدود شریعت میں رہ کر کچھ ہلکی سی پٹائی کرنا،

۱۲، عورتوں کو منہ پر نہ مارنا،

۱۳، بیوی کی سہیلی و رشتے داروں کا اکرام کرنا،

۱۴, اس کی عزت کریں اس سے محبت کرے،

۱۵, شریعت کی حد میں رہ کر اس کو راضی رکھنے کی کوشش کریں،

۱۶, اس کے گھر والوں کو اچھے نام سے یاد کریں ان سے ملتا رہے مختلف موقع اور تقریبات کے وقت ان کی دعوت کرے،

۱۷, اس کے راز اور عیب نہ کھولے،

۱۸, ضروری دینی معاملات کی تعلیم دینا،

۱۹, رات دیر تک گھر سے باہر نہ رہنا،

۲۰, برائی میں مشہور عورت کی صحبت سے منع کرنا،

واللہ اعلم بالصواب

📗 کامیاب ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول صفحہ ۲۸۸ سے ۲۹۳

📙 سنن آداب صفہ ۲۷۲

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ہند