Language
Click below for languages:
مشین يا جھکتے کا گوشت کھا لیا تو کیا کرے؟
⭕آج کا سوال نمبر ۳۳۹۹⭕
ہمارے ایک دوست کو ایک ہندو دوست نے گوشت کی دعوت دی جس میں کھانے ہم نے مل کر کھانا کھا لیا اور ہمیں دس دن بعد پتہ چلا کہ گوشت جھٹکے کا تھا۔ جب ہمیں معلوم ہوا تو بڑا افسوس ہوا۔ اب فرمائیے کہ ہم اس کا کیا طریقہ اختیار کریں؟
🔵جواب🔵
حامداً ومصلياً و مسلما
اب نادم ہو کر خدا کے سامنے توبہ و استغفار کریں۔ جس نے جان بوجھ کر جھٹکے کا گوشت کھایا یا کھلایا وہ بڑا مجرم ہے اور سخت گنہگار ہے۔
نہا دھو کر اول دو رکعت نماز توبہ کی نیت سے پڑھے، پھر خدا کے سامنے روئے گڑ گڑائے کہ یا اللہ میرے اس جرم عظیم کو معاف فرما، آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کروں گا اور جن کو بھی کھلایا ہے ان سے بھی معافی مانگے جب سچے دل سے تو بہ ہوتی ہے تو باری تعالیٰ توبہ قبول کر لیتا ہے
فتاوی محمودیہ ۱۸/۸۸
واللہ تعالی اعلم ۔
✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن
🕌استازے دارالعلوم رام پورہ، سورت، گجرات، انڈیا۔