حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
⭕آج کا سوال نمبر ٣٣۲۳⭕
احقوق کی ادایگی بہت ضروری ہے اور ہر ایک سے تعلق کے کچھ حقوق و آداب ہوتے ہیں جن کی ادایگی سے دنیا وآخرت میں کامیابی ملتی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق اور آداب کیا ہیں؟
🔵 جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
١-آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا۔
٢-آپ ﷺ کی اطاعت و پیروی کرنا۔
٣-سب سے زیادہ آپ ﷺ سے محبت کرنا۔
٤-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سب سے افضل ہونے کا اعتقاد رکھنا۔
٥-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا اعتقاد رکھنا۔
٦-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق معصوم و بے گناہ ہونے کا یقین کرنا۔
٧-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنی مخالفت سے بھی اپنے آپ کو بچانا۔
٨-آپ ﷺ کی محبت میں غلو ( یعنی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مخصوص صفات کو
آپ کے لیے ثابت ماننے سے بچنا)
٩- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میی انگلیاں اٹھانے والوں سے دفاع کرنا۔
١٠-رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی مدد کرنا، اسے پھیلانا، اس کی حفاظت کرنا۔
١١- اہل بیت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد سے محبت رکھنا
١٢- صحابہ رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنا
١٣- کثرت سے آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہنا
📗سنن و آداب صفا ٢٢ تا ٢٤
📘 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دس حقوق
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن
🕌استاذ دارالعلوم رام پورا، سورت، گجرات، انڈیا۔