تجارتی سامان سے کمپنی والاگفٹ نکال کر بیچنا(مبیع سے گفٹ نکال کر بیچنا)








تجارتی سامان سے کمپنی والاگفٹ نکال کر بیچنا

(مبیع سے گفٹ نکال کر بیچنا)

⭕آج کا سوال نمبر ۳۳۶۲⭕

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کمپنی سے کوئی چیز خریدتے ہیں تو وہ کبھی اس چیز کے ساتھ کوئی گفٹ بھی دے دیتے ہیں۔ کیا وہ گفٹ نکال کر گاہک کو بیچ سکتے ہیں؟

🔵جواب🔵

معروف کمپنیاں ایسے گفٹ گاہک کے لیے ہی رکھتی ہیں اور وہ گفٹ اصل مبیع کے ساتھ ہی پیک شدہ ہوتے ہیں۔لہٰذا انہیں کمپنی کی طے کردہ سکیم اور شرائط کے تحت ہی فروخت کرنا چاہیے۔ اگر نکالے گا تو یہ کمپنی اور گاہک کے ساتھ دھوکا ہوگا، جوکہ ناجائز ہے۔ البتہ اگر دکان دار گاہک کو بتا دے کہ اس چیز کے ساتھ گفٹ تھا، جو میں نے نکال لیا ہے یا کمپنی کی طرف سے اس بات کی صراحت ہو کہ یہ گفٹ دکان دار کے لیے ہے تو دھوکا نہ ہونے کی وجہ سے اسے نکالنا جائز ہے۔

📕 رد المختار ۵/۸۶
الفتاوی ہندیہ ۳/۱۳۵
صحیح مسلم ۱/۹۹ حدیث نمبر ۱۶۴

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :72820

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات